جدید سہولیات سے مزین مربوط ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ مرکز کا افتتاح

جدید سہولیات سے مزین مربوط ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ مرکز کا افتتاح

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار، پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

راولپنڈی(ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہاہے کہ مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تعاون، انضمام اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جدید ترین سنٹر آف انٹیگریٹڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ فتتاح کر دیا، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے اس موقع پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو ایئر ڈیفنس جنگی انتظام کے طریقہ کار، مرکز کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا، پاک آرمی ایئر ڈیفنس جدید ترین، انتہائی درست اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ہے۔ جدید مرکز، ائیر ڈیفنس جنگ میں اعلی کمان سے انفرادی سطح پر بہترین ہم آہنگی کو تقویت دے گا۔ مرکز ہتھیاروں کے نظام کے مابین مطابقت پذیری، موثر اور مربوط ماحول فراہم کرے گا، مرکز میں موجود سیمولیٹر کمپلیکس متحرک منظرناموں کو پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرکز، ایئر ڈیفنس جنگ کی تازہ ترین پیچیدگیوں، چیلنجز کے مطابق تشکیل اور تیاری میں معاون ہے، پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے گزشتہ سالوں میں غیر معمولی ترقی کی، پاک فوج کا ایئر ڈیفنس نظام ملکی فضائی سرحدوں کے ہمہ وقت تحفظ کے لیے تیار ہے، ایئر ڈیفنس، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے مہلک نظام ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگی پیچیدگیوں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تعاون، انضمام اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔