Pakistan's Prime Minister Imran Khan speaks to The Associated Press, in Islamabad, Pakistan, Monday, March 16, 2020. Khan said Monday he fears the new coronavirus will devastate developing nations' economies, and warned richer economies to prepare to write off the debts of the world's poorer countries. In the interview he also called for an end to sanctions on Iran saying they were crippling the poor nation's ability to even contain the spread of the coronavirus. For most people, the new coronavirus causes only mild or moderate symptoms. For some it can cause more severe illness. (AP Photo/B.K. Bangash)

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ،وزیراعظم کو پناہ گاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے بنائے گئے جامع منصوبے پر بریفنگ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،  پناہ گاہوں کا تعلق اللہ اور اس کی مخلوق کی خدمت سے ہے، مقصد غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترسے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عمران خان کو پناہ گاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے بنائے گئے جامع منصوبے پر بریفنگ دی۔ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا کہ پناہ گاہوں کی بہتری کے منصوبے پر تین مرحلوں میں عملدرآمد کیا جائے گا، نجی بین الاقوامی ہوٹل سے پناگاہوں کے عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی، پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مرکزی بورڈ، انتظامی معاملات کیلئے ہر پناہ گاہ میں 4 رکنی بورڈ بنایا جائے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ سہولیات کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جو نگرانی میں مدد کرے گا، ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کو موبائل کے ذریعے با آسانی چلایا جا سکے گا، موجودہ پناہ گاہوں میں مسائل کی نشاندہی کر کے ان کو حل کیا جائے گا، پناہ گاہوں کو اس مقصد کیلئے تعمیر کی گئیں عمارتوں میں منتقل کرنا منصوبے کا حصہ ہے، پناہ گاہوں کے ساتھ احساس ون ونڈو سینٹر بھی کھولے جائیں گے، ون ونڈو سینٹر کے ذریعے اہل افراد کو دیگر احساس پروگرامز سے سہولیات لینے میں آسانی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن پناہ گاہوں پر لوگوں کا رش ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائے، پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پناہ گاہوں کا تعلق اللہ اور اس کی مخلوق کی خدمت سے ہے، پناہ گاہوں کا مقصد معاشی طور پر غریب طبقے کے لوگوں کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے، پناہ گاہوں سے پہلے غریب مزدور سڑکوں پر سونے پر مجبور تھے، منصوبے کے مطابق مثالی پناہ گاہوں کا قیام جلد عمل میں لایا جائے۔