انگلش کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی،دورہ پاکستان کا اعلان
اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے
فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے،چیئرمین انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور ن
لندن(ویب نیوز)انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی اور دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ۔ چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا،اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلات میں نہیں جائوں گا، سکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا، ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی ویلفئیر ہی تھی، پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے ۔