پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر سے مختلف کلبوں کے عہدیداروں کی درخواست پر کلبوں کی رجسٹریشن ٥ اکتوبر تک بڑھا دی۔

اسلام آباد ( ویب نیوز  ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر سے مختلف کلبوں کے عہدیداروں کی درخواست پر کلبوں کی رجسٹریشن 5 اکتوبر تک
بڑھا دی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد نوید اکرم نے بتایاکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن زیرنگرانی الیکشن 2022 کا آن لائن آغاز کیا ہوا ہے،
رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ 21 اگست سے 20 ستمبر تک تھا جو گذشتہ روز مکمل ہو چکا ہے،  انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں کلبوں کے عہدیداروں نے اپنی اپنی کلبوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کروا دی ہے اورکچھ کلبوں کی رجسٹریشن کروانا باقی ہے ملک بھر سے مختلف کلبوں کے عہدیداروں کی درخواست پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک میں کلبوں کی رجسٹریشن 5 اکتوبر تک بڑھا نے کا فیصلہ ہے۔مزید معلومات کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مینجر (آئی ٹی) محمد امین سے فون نمبر 03004344720  پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے


تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک میں کلبوں کی رجسٹریشن ٢١ اگست سے آن لائن شروع کیا ہوا ہے۔اور 2015 کی ووٹرلسٹ میں موجود صدر اور سیکرٹری کو بذریعہ پورٹل ایس ایم ایس بھیجے گئے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے کلب اور آفیشلز کی تصدیق کرے کہ وہ اس وقت برقرار ہیں یا اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ اسی ایس ایم ایس پر وہ تصدیق کرکے اپ ڈیٹ دے گا۔ اگر کلب آفیشلز (صدر و سیکرٹری) اور کلب میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے تو انہیں تجدید کلب کیلئے ایک فارم جاری کیا جائے گا جسے آن لائن پر کر کے جمع کروانا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں کلب آفیشلز اپنے کلب کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرکےفیڈریشن مطلع کرے گا۔ تیسرے مرحلے میں کلبوں کی رجسٹریشن کی جانچ پڑتال کے بعد کلبوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ فیڈریشن کلبوں کی فزیکل اسکروٹنی کے بعد کلب کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا فری، فیئر اور ٹرانسپیرنٹ الیکشن کی جانب یہ تاریخی اقدام ہے جس پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف 2022 کے الیکشن کو شفاف اور منصفانہ بنانے میں مدد ملے گی، بلکہ مستقبل میں ہونے والے الیکشنز بھی متنازعہ ہونے کے بجائے سب کیلیے قابل قبول اور فروغ فٹ بال میں معاون اور مددگار ثابت ہونگے۔
****