آئی ایم سی نے سسٹین ایبلیٹی رپورٹ 2021 جاری کردی

کراچی (ویب نیوز )

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے مالی سال 2021کیلئے چھٹی سسٹین ایبلیٹی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کو عالمی تسلیم شدہ جی آر آئی (GRI) سسٹین ایبلیٹی رپورٹنگ سٹینڈرڈکے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں معیشت، ماحول اور سماجی پہلوؤں کے حوالے سے پائیداریت کے تین ستونوں کا احاطہ کیا گیا۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ گلوبل کمپیکٹ کے دس اصولوں کے مطابق ہے۔

رپورٹ کو مکمل طور پر نئی شکل دینے کے ساتھ ساتھ تصویری لحاظ سے کافی پرکشش بنایا گیا جس میں کمپنی کی سرگرمیوں اور گزشتہ مالی سال کے اثرات کے بارے میں معلومات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے موضوع ”Looking to a Happier World“ کو کور اور اندرونی صفحات میں بھر پور انداز میں نمایاں کیا گیا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو، علی اصغر جمالی نے کہا”سسٹین ایبلیٹی صنعت میں سرخیل کی حیثیت سے اس رپورٹ سے ہمیں آئی ایم سی کے
”Concern Beyond Cars“ سے روشناس ہونے کا ایک بہترین موقع ملتا ہے جوکہ ہمارے سماجی ذمہ داری کے پروگرام کا فلسفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا”موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ 2021 کا بڑا خطرہ کے طور پر بدستور قرار رہا۔ہم صاف ٹیکنالوجیزمیں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ٹویوٹا انوائرمینٹل چیلنج2050 کے تحت آٹوموبائلز کی وجہ سے ماحول پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حال ہی میں پاکستان میں ہمارے صارفین کیلئے ٹویوٹا کی جدیدہائبرڈ الیکٹرانک ٹیکنالوجی کی پیداوار کیلئے 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس سے ہماری گاڑیوں سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم سی تعلیم، صحت، سیفٹی اور ماحول کے تحفظ کے شعبوں میں عوام کو خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔ آئی ایم سی نے سی ایس آر اقدامات اور پروگراموں کیلئے متعدد ایوارڈ ز اور اعزازات حاصل کئے ہیں۔