کراچی:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری،انٹربینک میں 17 پیسے مہنگا
کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر کا بھا تاریخ کی مہنگی ترین سطح کو عبور کرتے ہوئے بدستور بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ستمبر کے آخری کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 170 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے۔خیال رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی یہ بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔ستمبر میں ڈالر کی قدر چار روپے 27 پیسے بڑھی ہے، جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 13 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔اسی طرح آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا ایک روپیہ بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہو کر 97 ہزار 308 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 730 ڈالر ہے۔