epa09418130 Zabihullah Mujahid, Taliban spokesman talks with journalists during a press conference in Kabul, Afghanistan, 17 August 2021. The new Taliban leadership that swept to power in Afghanistan has said it would not seek revenge against those who had fought against it and would protect the rights of Afghan women within the rules of Sharia law. Mujahid added the Taliban would work to avoid any return to conflict or for Afghanistan to become a hub for terrorism that would threaten other countries in the region. EPA-EFE/STRINGER

ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قُل کے دوران دھماکہ،5افرادجاں بحق،متعدد زخمی

 دھماکہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قُل کے دوران ہوا، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

کابل( ویب  نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے چمن عید گاہ مسجد کے قریب بم دھماکے میں 5افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان طالبان حکومت دھماکہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قُل کے دوران ہوا۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کابل میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی ۔ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھاکہ کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے ترجمان افغانستان حکومت ذبیح اللہ کی والدہ دو روزقبل انتقال کرگئی تھیں اور اتوار کو اس کی رسم قُل تھی کہ اس دوران بم دھماکہ ہوا۔