epa09418130 Zabihullah Mujahid, Taliban spokesman talks with journalists during a press conference in Kabul, Afghanistan, 17 August 2021. The new Taliban leadership that swept to power in Afghanistan has said it would not seek revenge against those who had fought against it and would protect the rights of Afghan women within the rules of Sharia law. Mujahid added the Taliban would work to avoid any return to conflict or for Afghanistan to become a hub for terrorism that would threaten other countries in the region. EPA-EFE/STRINGER

مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو  افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے،ترجمان افغان طالبان

کابل (ویب نیوز)

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں،ممکن ہے پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں،مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو  افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کیلئے ہمارا کردار ثالث کا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو  افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سے حملوں کا سلسلہ رکا رہے۔