مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ کی بے حرمتی کی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام پر اشتعال انگیزحرکات کا ارتکاب کیا گیا ۔ اس موقع پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔