فائیو جی ٹیکنالوجی اور کورونا ویکسین پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد
دراخوست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد
کراچی(ویب نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی اورویکسین پرپابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی اور دراخوست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں فائیوجی ٹیکنالوجی اور کوروناویکسین کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہا فائیوجی ٹیکنالوجی سے دنیافوائدحاصل کررہی، درخواست گزار نے فائیو جی نقصان سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں بتایا۔عدالت نے استفسار کیا جس ٹیکنالوجی سے دنیافائدہ اٹھا رہی وہ ہمارے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے ؟ درخواست گزارکاصرف اس بات پر زور تھا ٹیکنالوجی مضر صحت ہے، درخواست میں ایک دستاویزایسی ہے جواسکے موقف کی نفی کرتی ہے۔،عدالت نے مزید کہا کہ کوروناویکسین سے متعلق بھی درخواست گزارشایدباخبرنہیں ہیں، دنیاگزشتہ 2 سال سے اس خطرناک مرض سے دو چار ہے، ایسی بیماری کا دنیا کوکوئی تجربہ نہیں رہا ہے۔عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ کورونا ویکسی نیشن بیماری کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہے،ویکسین سے وائرس کیخلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی اورکورونا ویکسین کیخلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دراخوست گزار پر 25ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔عدالت نے درخواست گزارکو25ہزارروپے ہائیکورٹ کلینک فنڈمیں جمع کرانے کا حکم دیا۔خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست امیرجہاں عرف بسمہ نورین کی جانب سے دائرکی گئی تھی ، جس میں درخواست گزارنے فائیو جی اورویکسین پرپابندی لگا نے کی استدعا کی تھی۔