وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، تاجر برادری کے مسائل پر بات چیت
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی تاجر برادری اورصنعتکاروں کے جائز مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی
تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں گے:عثمان بزدار
لاہور کی تعمیر و ترقی کے لئے اربو ں روپے کے نئے منصوبے شروع کئے ہیں،نئے کارخانے لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کو آسان بنایاگیاہے
انسپکٹر لیس رجیم سے صنعت کاروں کو مزید سہولتیں دے رہے ہیں،لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بھی بنایاجائے گا
موجودہ حکومت نے کاروباری ماحول ساز گار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں،صنعتکار او رتاجر حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسی کو سراہتے ہیں: میاں نعمان کبیر
بزنس کمیونٹی کیلئے آپ نے بے مثال اقدامات کئے ہیں،لاہو رشہر کی تعمیر وترقی کیلئے آپ نے پائیدار اقدامات کئے ہیں،مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آپ کے شکر گزار ہیں
لاہور11اکتوبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،جس میں تاجر برادری اورصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر برادری اورصنعتکاروں کے جائز مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے۔ صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے۔ تاجروں اورصنعتکاروں کے نمائندوں کیساتھ مشاورت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔لاہور کی تعمیر و ترقی کے لئے اربو ں روپے کے نئے منصوبے شروع کئے ہیں -نئے کارخانے لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کو آسان بنایا گیا ہے- انسپکٹر لیس رجیم سے صنعت کاروں کو مزید سہولتیں دے رہے ہیں -لاہور میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بھی بنایاجائے گا-پنجاب میں نئی سمال انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپ کی جائیں گی-لاہور میں انڈسٹریز کے لئے واٹر ریٹ کاجائزہ لیں گے-پنجاب حکومت نے 30ارب روپے سے روزگار سکیم شروع کی ہے-لاہور میں جہاں ضرور ت ہوگی نئے پارکنگ پلازے بنائیں گے-پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدور سے جلد ملاقات کروں گا-وزیراعلیٰ آفس تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدام کرے گا۔پنجاب میں تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام تر ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کاروباری ماحول ساز گار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں۔ صنعتکار او رتاجر حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسی کو سراہتے ہیں – بزنس کمیونٹی کے لئے آپ نے بے مثال اقدامات کئے ہیں -لاہو رشہر کی تعمیر وترقی کیلئے آپ نے پائیدار اقدامات کئے ہیں -مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آپ کے شکر گزار ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز او رنائب صدر حارث عتیق شامل تھے-صوبائی سیکرٹری صنعت بھی اس موقع پر موجود تھے-