اسلام آباد،پشاور (ویب ڈیسک)
ڈینگی مچھرکے وار تیز ہو گئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 61اور خیبرپختونخوا میں198نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ، گذشتہ 24گھنٹوں میںاسلام آباد میں 61 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے، اسلام آباد میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ افرا د1403 ہو گئی ۔اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گذشتہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آئے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مجموعی طور پر 937 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 19 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں اب تک کل 466 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 198 مریض سامنے آئے جبکہ لاہور اور گردونواح میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔