اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے وار تیز ہو گئے ،مزید78کیسزرپورٹ ہوئے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں 78 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں دیہی علاقوں سے 46 اور شہری علاقوں سے32 کیسز رپورٹ ہو ئے۔ڈی ایچ او  نے کہا کہ اسلام آباد میں اس وقت 1229 افراد ڈینگی کا شکار ہیں جن میں سے دیہی علاقوں میں 817 اور شہری علاقوں میں 412 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی شدت اختیار کررہا ہے۔