ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک ڈیجیٹل توسیع کے لئے این ڈی سی ٹیک کی شراکت داری کے ساتھ ٹیمینوس پر لائیو ہوگیا
ٹیمینوس ٹرانزیکٹ کور بینکنگ، پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم، ایزی پیسہ کو پراڈکٹ میں تیزی سے جدّت لانے اور بڑے پیمانے پر وسیع اور مؤثر کارکردگی کی انجام دہی کے قابل بنائے گا۔
لاہور،( ویب نیوز ) پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے آپریٹر، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اپنی ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کو تقویت دینے کیلئے این ڈی سی ٹیک کی شراکت داری کے ساتھ ٹیمینوس کے جدید کور بینکنگ پلیٹ فارم پر لائیو ہوگیا ہے۔
ٹیمینوس کے بہترین سلوشنز اور این ڈی سی ٹیک کی عملی مہارت سے ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک خود کو جدید خطوط پر تیزی سے استوار کرنے کے ساتھ ساتھ کسٹمرز کو ڈیجیٹل سیونگز اکاؤنٹس اور مائیکر لون تک رسائی فراہم کرسکے گا۔مزید برآں اس سلوشن سے بینک اپنی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنی اہلیت میں اضافہ کر سکے گا۔
این ڈی سی ٹیک نے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ بینکنگ پلیٹ فارم کے نفاذ اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کامیابی کے ساتھ سسٹم انٹیگریٹر اور امپلی منٹیشن پارٹنر کے طور پر اشترا ک کیا۔ این ڈی سی ٹیک نے کورونا وبا کے درمیان مقررہ وقت پر منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے ہائبرڈ پرمبنی تیز رفتارمتحرک طریقہ کار اختیار کیا۔پاکستانی مارکیٹ میں کاروباری طریقہ کار کے حوالے سے این ڈی سی ٹیک کی مہارت نے بینک کو مقامی قواعد وضوابط ، مارکیٹ کی شرائط اور بہترین طریقوں پر عمل درآمد کے قابل بنایا۔
ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو اسکیل ایبلیٹی، آٹومیشن، تیز رفتار اور آزمودہ ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو کسٹمرز کو ذاتی نوعیت کے مطابق پراڈکٹس کی پیشکش کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل اخراجات کو کم کرنے او ر ایکویٹی پر منافع میں اضافہ کا باعث بن سکے۔ بینک کور بینکنگ کے نیکسٹ جنریشن ٹیمینوس ٹرانزیکٹ، ٹیمینوس فنانشل کرائم میٹی گیشن (ایف سی ایم)،ٹیمینوس ایڈوانسڈ کلیکشن (ٹی اے سی) اور ٹیمینوس اینالیٹکس اینڈ رپورٹنگ سے منسلک ہوگیا جو اپنے صارفین کو بلا رکاوٹ، سادہ، اور محفوظ ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا۔
اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمد مدثر عاقل، سی ای او، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک / ایزی پیسہ نے کہا کہ، "ہم ہمیشہ سے اشتراک اور ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو کیش لیس معاشرے میں تبدیل کرنے کے ہمارے مشن سے کاربند ہیں۔ ٹیمینوس سلوشن لاگو کرنے کیلئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ ہماری شراکت داری سے ہمارے سروس انفراسٹرکچر میں ایک اہم جزو کااضافہ ہوا ہے جس سے ڈیجیٹائزیشن کی طرف ہماری پیش رفت تیز ہوگی۔ پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک ہونے سے ہم اپنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کو تیز اور صارفین کو مزید موثر انداز میں جدید ڈیجیٹل فنانشنل سلوشن فراہم کرسکتے ہیں۔”
اس موضوع پر مزید اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جان پال مرگے، پریزیڈنٹ انٹرنیشنل سیلز، ٹیمینوس نے کہا کہ،”ڈیجیٹل بینکنگ میں اس پیش رفت پر ہم ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ٹیمینوس ٹرانزیکٹ پر سسٹم کو لاتے ہوئے بینک نے مستقبل کے لئے اپنے انفرااسٹرکچر کو نہ صرف محفوظ اور مستحکم بنا لیا ہے، بلکہ ساتھ ہی ڈیجیٹل سروسز کی تیز ترین اور کم قیمت میں فراہمی کے حوالے سے اپنے کسٹمرکی مطلوبہ ضروریات کی تکمیل کے لیے فوری عمل اورمؤثر کارکردگی کی صلاحیت بھی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کے کئی معروف بینکوں کے ہمارے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے سے ٹیمینوس پاکستان کی مارکیٹ میں ایک مستحکم نمو کا عنصر واضح طور پر دیکھ رہا ہے۔ مقامی مارکیٹ کی مہارت ہمارے بینکنگ صارفین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، کیونکہ وہ تمام ادارے بینکاری میں جدت اور ترقی کے خواہاں ہیں "۔
عمارہ مسعود، سی ای او اور صدر، این ڈی سی ٹیک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،” ہمیں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے اور اس بات پر یقین ہے کہ یہ ٹرانسفارمیشن ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بڑھانے کے تناظر میں بینک کیلئے تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ ہم آنے والے سالوں میں ٹیلی نارمائیکروفنانس بینک کے وژن اور ترقی کی حمایت کے خواہاں ہیں۔”
ٹیمینوس کی مایہ ناز بینکنگ فعالیت اورجدید کور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ این ڈی سی ٹیک کے نفاذ اور منظم سروس کی مہارت کے ساتھ ٹیلی نار مائیکر و فنانس بینک پاکستان بھر میں جدت پسندی کے سفر کو جاری رکھنے اور بہترین ڈیجیٹل مالی خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے آپریشنز کو وسیع پیمانے پر توسیع دینے اور نئی بلندیوں کو چھونے کی پوزیشن میں ہے۔