Dollor

کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے اور قیمت فروخت174.10روپے پر بدستور برقرار رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے گھٹ کر173.70روپے اور قیمت فروخت174.40روپے سے گھٹ کر174.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے کم ہو کر201.50روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237روپے سے کم ہو کر 237.50روپے اور قیمت فروخت240روپے سے کم ہو کر239.80روپے پر آ گئی