اسلا م آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی ہفتہ وارمجموعی شرح 15.21 فیصد ہوگئی جبکہ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پرپہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 20 روپے 9 پیسے فی کلو، چینی اوسط 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کا سلنڈر 77 روپے 96 پیسے مہ۔گا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں گھی کی فی کلو قیمت 10 روپے 21 پیسے بڑھی، انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں بیف کی قیمت میں اوسط 5 روپے34 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، مٹن، لہسن اورگڑ بھی مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 3 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا.