اسلام آباد (ویب ڈیسک)

فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) نے جولائی سے اکتوبر کے دوران 1840 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا، ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے پر وزیراعظم نے ایف بی آر کو مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) کو چار ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرنے پر ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد پیش کی۔ عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے چار ماہ میں 1840 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، یہ ٹیکس وصولی گزشتہ برس کی نسبت37 فیصد زیادہ ہے جب کہ اکتوبر کے دوران ٹیکس وصولی ماہانہ ہدف سے زیادہ رہی۔ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہترین معاشی کاکرکردگی کے باعث ممکن ہوا، جب کہ پروپیگنڈہ کے برعکس انکم ٹیکس میں بھی 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔