اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اہم قانو ن سازی کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی اور 11 نومبر کو صبح 11 بجے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی و قانونی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر قانون سازی کروائی جائے گی۔بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس سے متعلق قانون سازی بھی کروائی جائے گی۔کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے اور سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔ مشیربابر اعوان نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ۔