Scentat pakiistan

اسلام آباد  (ویب نیوز)

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو ہوگا ۔اجلاس  سہ پہر 4 بجے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہو گآ۔ ارکان پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  2023 ء سے متعلق صدر کے پیغام سے آگاہ کیا جائے گا ۔ صدر نے اس بل کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کو بل پر نظرثانی کی تجویز دی ہے ۔ صدر نے بل کے حوالے سے اہم آئینی اور قانونی نکات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی پیغام سے آگاہ کیا جائے گا اور مشترکہ اجلاس میں بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ مشترکہ اجلاس میں آئینی قانونی انتخابی معاملات پر بحث بھی کروائی جائے گی آج سینیٹ قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس بھی ہوں گے ۔ ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ٹائم کی تبدیلی کے  مراسلے کے مطابق  مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بروز پیر مورخہ 10 اپریل کو دن 2 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے ہو گا۔