کوئٹہ (ویب دیک)

بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گذشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، زیارت، قلات، پشین اور قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے دیگر شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشکی برقرار ہے۔قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین اور ژوب میں 7، خضدار اور پنجگورمیں8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔