پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، مارکیٹ کے سرمائے میں13ارب روپے سے زائد کاا ضافہ
کراچی(ویب نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں13ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے باعث 51.77فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور سرمایہ کاروں ومالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پراپرٹیز ،پیٹرولیم ،اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 44300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا مگر تکنیکی کریکشن کے سبب مندی کی لہر آنے سے انڈیکس43700پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی رہی ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں178.41پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43935.75پوائنٹس سے بڑھ کر44114.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 94.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16939.28پوائنٹس سے بڑھ کر17034.02پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30249.34پوائنٹس سے بڑھ کر30302.34پوائنٹس پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب76کروڑ59لاکھ94ہزار288روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 75کھرب74ارب5کروڑ52لاکھ93ہزار735روپے سے بڑھ کر75کھرب87ارب82کروڑ12لاکھ88ہزار23روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو10ارب روپے مالیت کے 28کروڑ98لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 19کروڑ51لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 338کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے175کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،146میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ41لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ72لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ50لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ39لاکھ اور مضاربہ المال 1کروڑ32لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت میں56.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر806.00روپے ہو گئی اسی طرح 43.12روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر618.12روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں101.67روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 5500.33روپے ہو گئی اسی طرح 89.99روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر840.00روپے پرآ گئی ۔