انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

کراچی(ویب  نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر178روپے سے تجاوز کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.90روپے سے بڑھ کر175.40روپے اور قیمت فروخت175.05روپے سے بڑھ کر175.60روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.80روپے سے بڑھ کر177.80روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر178.30روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید196.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.50روپے سے بڑھ کر237روپے ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں 23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1813ڈالر ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں 23ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1813ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ25ہزار 200روپے ہو گئی اسی طرح 1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 7ہزار339روپے پر جا پہنچی ۔