ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے،تقی عثمانی

 سیالکوٹ کے واقعہ نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا

 حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے،بیان

کراچی (ویب  نیوز)معروف عالم دین مولانا تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے۔ سیالکوٹ میں فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کی توہین مذہب کے الزام میں ہلاکت کے واقعہ پر اپنے  بیان میں انہوں نے کہا کہ توہین رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں، کسی پر یہ سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں، سیالکوٹ کے واقعہ نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے۔مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے، حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے، احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانیکے بجائے پرامن راستے اختیار کریں، فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیزکریں۔ZS