بھارت میں  7ویں جماعت کی نصابی کتاب میں نبی کریم کی شان میں گستاخی پر مبنی مواد شامل
نصابی کتاب مقبوضہ کشمیر میں بھی بھیج دی گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سخت احتجاج

نئی دہلی ،سری نگر( ویب نیوز ) بھارت میں 7ویں جماعت کی نصابی کتاب میں حضور اکرام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی مواد شا مل کر لیا گیا ہے ۔7ویں جماعت کی نصابی کتاب ہسٹری و سویکس  "History & Civics” کی  کاپیاں بھارت کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھیج دی گئی ہیں۔کتاب  صفحہ نمبر 033 میں گستاخانہ مواد شامل ہے ۔ اس کتاب کو بھارتی ادرے  جے سی  پبلشنگ ہاوس نے شائر کیا ہے ۔ حضور اکرام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی مواد پر بھارتی اور کشمیری مسلمانوں میں زبردست اشتعال پیدا ہوگیا ہے ۔ ادھر  بورڈ آف اسکول ایجوکیشن  کشمیرنے جموں و کشمیر اور لداخ کے زیر انتظام علاقوں کے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 7ویں جماعت کی اس نصابی کتاب کا استعمال نہ کریں۔ دریں اثناء جے سی  پبلشنگ ہاوس   کے ڈائریکٹر جے سی گوئل نے نے اتوار کی شام کو  نئی دہلی  سے  جاری ایک  بیان میں  ساتویں جماعت کے لیے تاریخ اور شہریت کی کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تصویر کشی کو ‘غیر ارادی غلطی’ قرار دیتے ہوئے معافی مانگی ہے۔شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد قاسمی نے اس معاملے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مسلمانوں کے لیے حساس معاملات میں سے ایک ہے۔ کسی بھی پیغمبر کی تصویر کشی کرنے کی قطعی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے”، چاہے یہ ‘احترام سے’ ہی کیوں نہ ہو۔