ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملہ ہمارے ہیروز ہیں۔ قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ
راولپنڈی (ویب ڈیسک)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز (سی پی ایس پی )کے 54 ویں کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے کانووکیشن میں آرمی چیف کی آمد پر سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اورمیڈلز سے نوازا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا۔آرمی چیف نے کیریئر میں اہم سنگ میل حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی، کالج کے ڈاکٹرز اور فزیشنز کے حوالے سے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا وبا میں میڈیکل کمیونٹی کے صف اول کردار کو بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر عملہ ہمارے ہیروز ہیں۔ چیلنجز کے باوجود کورونا میں ڈاکٹرز اور عملے نیعوام کی خدمت اور دن رات کام کیا، قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔سپہ سالار نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں۔ آرمی میڈیکل کور کی قومی ہیلتھ کیئر سسٹم میں اہم خدمات ہیں۔ عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے