نوازشریف، مولانا فضل الرحمن میں ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں کاپارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم د ینے پر اتفاق، مہنگائی مارچ پر بھی گفتگو

شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ذرائع کے مطابق ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں میں پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم د ینے پر اتفاق ہوا۔ منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری روکنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔اپوزیشن رہنما شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا۔نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے مابین 23 مارچ کے مہنگائی مارچ کی تیاریوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر فضل الرحمان کو مبارک باد دی۔