اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں ملک میں فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ حکومت فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاحات لا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات کے نفاذ سے حکومت کا قانون کی حکمرانی کا منشور پورا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نظام انصاف میں نمایاں تبدیلیوں کے فقدان کی وجہ سے ملک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ گیا ہے۔۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو میں لانے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئی۔۔ اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5.37 فیصد تک جانے کا بتایا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5 عشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ججز کو دباو میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی، ن لیگ کی عدلیہ کو دباو میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے ،ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے قومی اہمیت کے حامل ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے قومی اہمیت کے حامل ہیں اور لاہور شہر میں بڑھتی آبادی اور آلودگی پر قابو پانے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بہبود کے لئے کام کر رہی ہے اور ان عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ان منصوبوں کو بروقت مکمل نہیں کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے آمدن کمانے کے لئے مردہ سرمائے کا احیا کیا اور تاریخی تعمیراتی منصوبے شروع کئے جو گزشتہ 20 سالوں کے دوران کوئی سابقہ حکومت شروع نہ کر سکی۔وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے سرسبز خطے، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے، سرسبز توانائی کے ذرائع اور عالمی معیار کے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے آلودگی کی سطح کم ہو گی۔