اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کے روز ملک بھر میں کوروناوائرس کے 7678نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو پاکستان میں گذشتہ 23ماہ کے دوران ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید23مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد29065تک پہنچ گئی۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد57935تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح12.93فیصد تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک10 کروڑ29لاکھ75ہزار552 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران2لاکھ86ہزار593افرادکو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک7کروڑ88لاکھ60ہزار543افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4لاکھ70ہزار601افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی17 کروڑ7لاکھ11ہزار868خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ86ہزار27کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13لاکھ53ہزار479تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ66 ہزار479مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد961تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے814مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5704تک پہنچ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1833تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد14114تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد35801تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان158،آزاد جموں وکشمیر282جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد37تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ73ہزار340مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 4لاکھ31ہزار669،صوبہ خیبر پختونخوا میں 175602،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد108372،صوبہ بلوچستان33287،آزادجموں وکشمیر33966جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10243تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد115047،خیبرپختونخوا میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد183403،صوبہ پنجاب میں کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4لاکھ58ہزار879،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5لاکھ16ہزار874،بلوچستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 33812 ،آزاد کشمیر34997اور گلگت بلتستان میں10467افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں13096افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7727، خیبر پختونخوا میں5968، اسلام آباد میں971، گلگت بلتستان میں187، بلوچستان میں367 اور آزاد جموں و کشمیر میں749فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ 44لاکھ15ہزار716ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے59343نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔