لاہور (ویب ڈیسک)

لاہورکی احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی گذشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔انہوں نے بیان دیا کہ نیب آرڈیننس کی دوسری اورتیسری ترمیم کی بنیاد پر بریت کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے،ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر  بریت کی درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتا۔حمزہ شہبازنے یہ بھی بیان دیا کہ بریت کی درخواست پر صرف میرٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی اورآئندہ سماعت پر وکلا بریت کی درخواست کی پر میرٹ کی بنیاد پر دلائل دیں۔شہباز شریف نے کورونا کا شکار ہونے پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور ان کی درخواست کے ساتھ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لگائی گئی۔تحریری فیصلے میں شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔