کرکٹ بورڈچارج لیا تو میچ فکسنگ اسکینڈل میری گودمیں آگرا ، جسٹس قیوم نے بھی کہا اورمیں بھی سمجھتا ہوں کچھ کھلاڑیوں کو بچایا گیا،خصوصی گفتگو
کراچی (ویب ڈیسک)
سابق چیئرمین پی سی بی اور کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیرضیا نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کراچی کو جناح پور بنانے کے نقشے کی رپورٹ نواز شریف نے مسترد کی۔جنرل کیانی ،طارق مجید میرے ماتحت رہے ہیں اس لیے اصرارکیا، میرے ذریعے بے نظیر فوج کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں۔کرکٹ بورڈچارج لیا تو میچ فکسنگ اسکینڈل میری گودمیں آگرا ، جسٹس قیوم نے بھی کہا اورمیں بھی سمجھتا ہوں کچھ کھلاڑیوں کو بچایا گیا۔سابق کور کمانڈر نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ انٹیلی جنس نے ایم کیوایم کے کراچی کو جناح پور بنانے کے نقشے کی رپورٹ دی تو نوازشریف نے رپورٹ مسترد کی کہا کیوں ایک گروپ سے لڑائی کریں۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے جنرل آصف نواز کو مری میں مہنگی ترین کار کی آفرکی، جس پر جنرل آصف نے انکارکیا اور کہاکہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں۔سابق کورکمانڈر نے کہا کہ مشرف نے چیئرمین پی سی بی بننے کا کہا، میں نے کہا بڑی کور کے ساتھ کیسے کروں گا، کرکٹ بورڈچارج لیا تو میچ فکسنگ اسکینڈل میری گودمیں آگرا ، جسٹس قیوم نے بھی کہا اورمیں بھی سمجھتا ہوں کچھ کھلاڑیوں کو بچایا گیا۔سابق چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ہوسکتا ہے زیادتی ہوئی ہو کیونکہ صرف سلیم ملک اورعطا الرحمان پرپابندی لگی، مشرف کورپورٹ دکھائی توانہوں نے کہا انکا متبادل نہیں صرف شک پرنہ نکالنا، وسیم اکرم ،جاویدمیاندادجیسے کرکٹر پاکستان میں پیدا نہیں ہوئے۔انہوںنے کہا کہ میری غلطی سمجھو یا بی بی کا اصرار کہ کچھ عرصے کے لیے پیپلزپارٹی جوائن کی، بی بی سمجھتی تھیں جنرل کیانی ،طارق مجید میرے ماتحت رہے ہیں اس لیے اصرارکیا، میرے ذریعے محترمہ فوج کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں۔سانحہ لیاقت باغ سے متعلق سوال پرتوقیرضیا نے کہا کہ 27 دسمبرکوبی بی نے رحمان ملک کو کہہ کر مجھے دوسری گاڑی میں بٹھایا، فرحت اللہ بابر، رحمان ملک اوربابراعوان بھی اسی گاڑی میں تھے، یہ توپتہ نہیں کس نے مارا مگر یہ بات درست نہیں کہ ہماری گاڑی غائب ہوگئی۔ہماری گاڑی پیچھے نہیں آگے تھی اوردھماکا ہوا تومیں نے کہا گاڑی روکو، ہمارے آگے پولیس وین تھی جوایسے بھاگی جیسے گدھے کے سر سے سینگ، میں نے کہا دھماکا دور نہیں ہوا، کچھ دیر رکیں پھرہمیں کہاگیا بی بی محفوظ ہے۔توقیرضیا نے کہا کہ زرداری ہاؤس پہنچے تو فرحت اللہ بابر نے بتایا بی بی زخمی ،اسپتال لے گئے ہیں، ہماری بلٹ پروف کارغائب ہوگئی، ہم نجی کار پر اسپتال پہنچے جہاں بی بی وفات پاچکی تھیں۔