فتار شدہ افراد بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے

کراچی  (ویب ڈیسک)

ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے وفاقی حساس ادارے کی نشاندہی پر کراچی کے چارمختلف مقامات پرچھاپہ مار کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افرادکو گرفتارکرلیاہے۔گرفتار افراد کا تعلق بیرونی انٹیلیجنس ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں Swiss Exchange Company کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ملزمان  سے 18000  امریکی ڈالر، دو کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی بر آمد ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برامد ہوئی ہیں ۔ذرائع  کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹیلیجس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام بھی کرتے تھے۔ مزید براں پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو بھی دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی  بھی کرتے تھے۔ یہ گروپ گزشتہ سات سالوں سے پاکستان میں متحرک تھا۔ گرفتار 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 02/2022 درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔