رحیم یار خان (ویب نیوز )

خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت آگاہی واک کااہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے اساتذہ  اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس دوران واک کے شرکا نے کیفے ٹیریا اور مختلف گرانڈز میں موجود طلبہ کو صفائی کی اہمیت سےآگاہ کیا اورگراونڈز میں موجود کچرے کو کوڑے دان میں پھینکنے کی تلقین کی۔

اس دوران شرکا نے گراونڈ میں  نظر آنے والی خالی بوتلوں اور دیگر اشیا اکٹھا کرکے اسے  ڈسٹ بن میں پھینکاجب کہ طلبہ کو بتایا گیا کہ وہ اپنے اردگرد صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر  اسلم  کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہرکے ویژن  کے مطابق یونیورسٹی  قومی  گرین اینڈ کلین مہم میں بھر پور حصہ ڈال رہی ہے۔ یونیورسٹی میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جگہ جگہ ڈسٹ بن کی تنصیب کی گئی ہے جس سے کیمپس کی صفائی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ یونیورسٹی میں اب تک پچاس ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں جونہ صرف خوبصورتی کا سبب بنے ہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کا بھی ذریعہ بن رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر وحید شہزاد، ڈاکٹر ماجد رشید،ڈاکٹر شعیب عزیز ڈاکٹر محمد صغیر، ڈاکٹر ثمینہ ثروت ، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر محمد فرحان چغتائی، ڈاکٹر محمد حفیظ ، ڈاکٹر جلات خان،اور دیگر شریک تھے۔