راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔