سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی، وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ا فغانستان اور بھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ رابطوں میں ہے، کالعدم ٹی ٹی پی بھارت کی مدد سے حملوں میں اضافہ کررہی ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گرد حملوں کی پیشگی اطلاع تھی جس سے متعلق ہم نے صوبوں کو آگاہ کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف سیکرٹریز کو بھی ممکنہ حملوں سے آگاہ کیا تھا۔ دہشت گردوں کے زیراستعمال وہی اسلحہ ہے جو افغانستان میں چھوڑا گیا جبکہ افغانستان اور بھارت میں کالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ سے رابطوں میں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی ٹی پی سے ہمارے معاملات طے نہیں پاسکے، پاک فوج دہشت گردی کی کوششوں کوناکام بنائے گی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس معطل کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔دہشت گردوں کی کارروائیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی۔انہوں نے کہا کہ 5فروری کویوم کشمیرہے اور23مارچ کوپریڈہے، ملک دشمن وقت کے لحاظ سے دہشت گردی کی کوشش کررہے ہیں،