Assistant Foreign Minister of China H.E Mr Wu Jianghao is receiving Prime Minister Imran Khan on his arrival at Beijing Capital International Airport, Beijing on 03 February 2022

بیجنگ (ویب ڈیسک)

چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔چین کے سفیر وو جائی(Wu Jie) اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔وزیر اعظم عمران خان (2022 Beijing Winter Olympics) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ دو طرفہ امور پر ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین خصوصا سی پیک فریم ورک کے تحت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنمائوں، سرکردہ تھنک ٹینکس، دانشوروں اور میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن ملاقاتوں کے علاوہ دیگر اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔