راولپنڈی (ویب ڈیسک)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیان میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم و جبر کا جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی المیے کو ختم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کا وقت آ گیا ہے۔