اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ ویکسینیشن نے نیا سنگ میل عبور کر لیا، ایک ہی روز میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگالی گئی، کورونا کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔