کابل (ویب ڈیسک)
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے 2 غیرملکی صحافیوں کو رہا کردیا ہے۔کابل سے جاری بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صحافیوں کیساتھ کام کرنے والے دیگر افغان شہری بھی رہا کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی صحافیوں کو شناختی کارڈ اور اجازت نامے نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بھی 2 غیرملکی صحافیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ صحافیوں، دیگر افغان شہریوں کی رہائی پر اطمینان ہوا ہے، افغان عوام کی مدد کیلئے پرعزم ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والے دو غیرملکی صحافیوں کو کابل میں گرفتار میں لیا گیا تھا۔