Qamar Bajwa

آرمی چیف کا دورہ پنجگور

 بھٹکے ہوئے لوگ واپس آکر ملک کی تعمیر وترقی میں شامل ہوجائیں،جنرل قمرجاویدباجوہ

 دشمن کو کہیں بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،عمائدین سے خطاب

پنجگور،رولپنڈی ( ویب  نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ  نے کہا ہے کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے بھٹکے ہوئے لوگ واپس آکر ملک کی تعمیر وترقی میں شامل ہوجائیں ،وہ  دورہ پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں عمائدین شہر اور دیگر سے خطاب کررہے تھے ،آرمی چیف نے کہاکہ  پنجگور بارڈر پر منشیات اور اسلحہ کے علاہ لوگوں کے روزگار پر کوئی قدغن  یاپابندی نہیں ہوگی ،پنجگور کے زمینداروں کو سولرز انرجی سسٹم فراہم کیا جائے گا بلوچستان کی احساس محرومی کا ادراک ہے جب ہم سب ایک ساتھ ملکر ترقی کے لیے کام کریں گے تو بلوچستان آگے بڑھے گا  انہوں نے کہاکہ نوجوان فوجی اور سول اداروں کا حصہ بن کر ملک وقوم کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں ،انہوں نے کہا کہ جمہوری ادارے جب مضبوط ہونگے اس سے ملک ترقی کرے گا ،بلوچستان کے عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں بندوق کسی مسلے کا حل نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن کو کہیں بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ  بھٹکے ہوئے نوجوان تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں آجائیں تو انکے لیے عام معافی ہوگی، پاکستان کا کوئی بھی نقصان نہیں کرسکتا،اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی مدد کرنے کی یقین دہانی کی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی،آرمی چیف نے پورا دن دہشت گردو کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کے ساتھ گزارا۔آرمی چیف نے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کی جوابی کارروائی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنائیں گے۔آرمی چیف نے مادر وطن  کا دفاع کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔