کراچی (ویب ڈیسک)
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے فارمیسی کونسل پاکستان سے الحاق نہ ہونے پر سیکڑوں طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔طالبات کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی نے فارمیسی کونسل کی این او سی کے بغیر فارمیسی ڈپارٹمنٹ بنایا، تعلیم مکمل ہوئی تو اب ڈگریاں نہیں دی جا رہیں، ڈگریاں نا ہونے پر ملازمتیں بھی نہیں مل رہیں۔طالبات کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ والدین اور طالبات کی محنت ضائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تین سو طالبات کا مستقبل خطرے میں ڈالا گیا۔عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ جب ڈپارٹمنٹ بن رہا تھا تو فارمیسی کونسل نے ایکشن کیوں نہیں لیا، اب کہا جا رہا ہے دوبارہ امتحان کا حصہ بنیں۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد فارمیسی کونسل پاکستان اور یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔