اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد دو بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان قربت آنے لگی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے ہوگئی ہے، سابق صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے درمیان منگل کو ایک اور ملاقات ہو گی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات بلاول ہاوس لاہور میں ہو گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری، سابق وزیراعلی پنجاب اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال ،عدم اعتماد کی تحریک پر پیش رفت بارے بات چیت ہوگی جبکہ دونوں رہنما ملاقات میں حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔خیال رہے کہ 5 فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹان میں لیگی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔