تحریک انصاف کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے

گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک اپنی نوعیت کامنفردہسپتال ہوگا

لاہور  (ویب ڈیسک)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس ڈاکٹراطہر،سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹرعائشہ،ڈاکٹرعمران وحید،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹرعرفان،ڈاکٹریاسمین احسان،ڈاکٹرسلمی،اعجازشیخ،ڈاکٹرنورین اکمل اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک میں فرنیچراورجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔سی اینڈڈبلیوکے افسران نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو مدراینڈچائلڈ بلاک پرجاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے زیر تعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ رواں سال جون میں گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک کو عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔پنجاب میں دس مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژ ن کے مطابق پنجاب میں ماں اور بچہ کے ہسپتال تعمیرکئے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ماضی کی کسی بھی حکومت نے آبادی بڑھنے کے ساتھ نئے سرکاری ہسپتال بنانے کا سوچا تک نہیں۔وزیراعظم عمران خان عوام کو صحت اور تعلیم کی بین الاقوامی طرزکی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک اپنی نوعیت کامنفردہسپتال ہوگا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ماضی کی حکومت کے ادھورے منصوبے بھی پورے کررہے ہیں۔اللہ پاک کی رحمت سے عوام کی خدمت کی بنیادپر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دل میں عوام کا دردہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے۔گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک ایک ریفرل ہسپتال ہوگا۔گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک میں ماں اور بچہ کی بین الاقوامی معیارکی سہولیات فراہم کریں گے۔