اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرجو آئین و قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  اسد قیصر نے کہا کہ ق لیگ والے رابطے میں ہیں، جو بھی ہوگا ق لیگ کے مشورہ سے ہوگا، ق لیگ اور اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ کو دیا تھا، سب ٹھیک ہو جائے گا، غیر آئینی اقدام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جو آئین و قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورا تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم پر بھی گفتگو کی گئی۔اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ جس پر 86 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط ہیں۔

میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی، شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے، جہانگیر ترین جن حالات سے گزرے ہیں اسکا اندازہ ہے، اپوزیشن کے پیچھے جو محرکات ہیں اس سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے متعلق میری کچھ معلومات ہیں، معلومات سے متعلق عوام کو جلد آگاہ کروں گا، میری نظر میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔