وزیر اعظم عمران خان سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اہم وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری اورگورنر چودھری سرور بھی پنجاب میں وزارت اعلی کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاق کے کئی اہم وزرا ء عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں۔ وفاق میں اہم سینئر وزرا ء پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری نے بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ فواد چودھری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ادھر وزیراعظم سے گورنر سندھ اور فواد چودھری نے ملاقات کی جس میں عمران اسماعیل نے عمران خان کو علیم خان سے لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات بنی گالہ میں 35 منٹ جاری رہی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ، اتحادی جماعتوں سے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین اور علیم خان کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔