اپوزیشن کی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی تیار ی مکمل

اپوزیشن کے 100سے زائد ارکان نے سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط بھی کردیئے

اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جانبدار قراردے کر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا

سپیکر حکومتی اراکین کو مسلسل ٹیلی فون اوران سے رابطے کررہے ہیں ، وہ جانبدار ہو گئے، اپوزیشن

 اگر سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع ہو گئی تو پھر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی تیار ی مکمل کر لی۔ اپوزیشن کے 100سے زائد ارکان نے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط بھی کردیئے ۔ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جانبدار قراردے کر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے جلد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ بتایا گیا کہ 100سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط بھی کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے۔ سپیکر کے حوالے سے اپوزیشن نے کہا کہ سپیکر حکومتی اراکین کو مسلسل ٹیلی فون کررہے ہیں اوران سے رابطے کررہے ہیں ، سپیکر کے اس اقدام کے خلاف تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں وہ جانبدار ہو گئے ۔ اپوزیشن کے مطابق اگر سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع ہو گئی تو پھر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور پھر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اجلاس کی صدارت کریں گے۔