Wide view of the Hall during the opening of the meeting.86th plenary meetingElection of five non-permanent members of the Security Council [item 112(a)](a) By-election (A/71/896)(b) Election of five non-permanent members of the Security Council

پاکستان اور او آئی سی کی اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

قرارداد کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان کی مسلم امہ کو مبارکباد

نیویارک،اسلام آباد( ویب نیوز)پاکستان اور او آئی سی کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کرلی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) "اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن” کے موقع پر قرارداد کا مسودہ پیش کیا ۔جس کو منظور کیا گیا،پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا۔ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف پاکستان کی آواز سنی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا۔پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے۔ اس کے مظاہر ، نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد دنیا کے کئی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد مسلمان اکثر بدنامی، منفی دقیانوسی تصورات اور شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور اس احساس کو محسوس کرتے ہیں کہ وہ ‘مشتبہ کمیونٹیز’ ہیں جنہیں ایک چھوٹی اقلیت کے اعمال کی اجتماعی ذمہ داری اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملکوں میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اسلاموفوبیا کوہوا دی جاتی ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدراک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اس سے مسلمانوں کے خلاف تشدد اورمنافرت بڑھتی ہے۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت کوروکنا ہوگا، اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مذہبی رواداری کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔قرارداد کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان نے مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں  ہماری آواز سنی گئی ،ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں پاکستان اور او آئی سی کی تاریخی قرارداد منظورکی گئی ۔