اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر کی بار کونسلز نے ملک کو کسی بھی سیاسی بحران سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کا کہنا تھا کہ بارکونسلز نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانیکا اعلان کیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا اعلان کیا ہے، اس طرح کی صورتحال میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وکلا تنظیموں نیبارکونسلز کواختیاردیاہیکہ سپریم کورٹ سے فوری رجوع کریں۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ لوگوں کواس طرح جمع نا کریں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایسا حکم دے کہ ملک میں بحران پیدا نا ہو، عمران خان جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو تحریک عدم اعتماد کے دن نا کریں۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے نمائندوں کواسمبلی میں جانیسے نہیں روکا جاسکتا، اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی میں کچھ صحافیوں کوبطور مبصر بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔ان کا کہنا تھاکہ بار کونسلز نیوٹرل ہیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے اور اپوزیشن کی جانب سے جواب میں 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت کی طرف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔