اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے کہا ہے کہ ہمیں 5سال کیلئے قومی حکومت بنانی چاہیے، قومی حکومت میں پی ٹی آئی شامل نہ ہو۔

ایک نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی حکومت 5سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے، عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔