امریکہ ایران جوہری معاہدہ ہونے کی صورت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بحال کیا جاسکتا ہے، وزیر خزانہ کا انٹرویو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کے معاشی دارالحکومت کراچی سے شمالی علاقوں تک گیس پائپ لائین بچھانے کے لیے روسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ تقریبا طے پا گیا ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں بتایا کہ روسی حکام معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس منصوبے کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے ۔ نارتھ سائوتھ پراجیکٹ کہلائے جانے والے اس منصوبے سے ایل این جی کراچی سے شمالی علاقوں تک پہنچائی جائے گی۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ امریکہ ایران جوہری معاہدہ ہونے کی صورت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بحال کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے پاکستان براہ راست پڑوسی ملک سے گیس درآمد کرسکتا ہے جو سستی بھی پڑے گی۔