کراچی( ویب  نیوز)

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 180 روپے سے مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں آج 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 180 روپے 57 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا 10 پیسے بڑھ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھا 180 روپے 80 پیسے ہے۔آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 180 روپے 37 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 63 پیسے کے اضافے سے 180.07 روپے ہو گئی تھی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل مسلسل بڑھ رہا ہے اور بیرونی قرض کی ادائیگی سے زخائز میں بھی کمی ہورہی ہے۔معاشی ماہرین نے بتایا کہ دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور یہ عالمی مارکیٹ میں درآمدی اجناس کی قیمت میں اضافے کا بھی اثرات ہیں۔